خلاصہ
- پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں صوبائی دارلحکومت پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلع میں مائیکرو فوٹو سٹیٹ مواد اور پاکٹ گائیڈز کی فروخت، تقسیم، خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے تاکہ امتحانی عمل کو صاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ پشاورنے اپیل کی ہے کہ عوام، دکانداروں اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اور امتحانی نظام کو شفاف بنانے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کا ساتھ دیں۔