علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 10 اپریل بروز جمعہ سے لیے جائیں گے، طلبہ کے وسیع تر مفاد میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میٹرک بورڈ تاحال طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ فراہم نہیں کرسکا، یہی وجہ ہے کہ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانی فارم تاخیر سے جمع ہونے کے باعث امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں، کئی سکول مقررہ تاریخ پر فارم جمع نہیں کروا سکے، جبکہ ہزاروں امتحانی فارم گزشتہ 3 دنوں کے دورا لیٹ فیس کے ساتھ جمع کیے گئے۔