علاقائی
خلاصہ
- وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
حادثہ بورے والہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔