اوتھل میں ہنگلاج ماتا نانی مندر میلے کا دوسرا روز، ہزاروں ہندو یاتروں کی آمد

اوتھل میں ہنگلاج ماتا نانی مندر میلے کا دوسرا روز، ہزاروں ہندو یاتروں کی آمد

سینیٹر دنیش کمار کا میلے کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا جب کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے 3 کروڑ روپے کی رہائشی عمارت کا افتتاح کیا۔

میلے میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات، واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف سی اور کوسٹ گارڈ کے مشترکہ سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔

دوسری جانب یاتریوں کے لیے فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں اور ریسکیو 1122 اور ایدھی ایمبولینسز موجود ہیں، اِس کے علاوہ ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ERC) فعال، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ہنگلاج شیوا منڈلی کی جانب سے تین دن مفت کھانا، پانی اور ادویات فراہم کی جارہی جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 200 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور مزید 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا گیا۔

علاوہ ازیں میلے کے لنگر کے لیے ساڑھے 4 کروڑ روپے اور 30 ہزار مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں جب کہ یاتریوں کی جانب سے حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ کے اقدامات کو خوب سراہا گیا ۔