علاقائی
خلاصہ
- ٹھٹھہ:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں جھیل میں ڈوب کر 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
دلخراش واقعہ پکنک منانے آئے کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ پیش آیا جو کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، مرنے والے دونوں افراد کی شناخت خلیل اور زین کے ناموں سے ہوئی۔
مقامی غوطہ خوروں نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں جھیل سے نکالیں، متوفی خلیل کراچی کے علاقے لانڈھی اور زین سورجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
بعد ازاں مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں آن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔