دادو: گھر میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق

دادو: گھر میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق

ذرائع کے مطابق واقعہ ملکاٹی شریف کے گھر میں پیش آیا، آگ لگنے کے باعث 2 معصوم بچے موقع پر ہی دم توڑ گے جب کہ 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں، آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود مویشی بھی جل کر ہلاک ہو گئے۔

آگ سے جھلسنے والے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال دادو منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں آگ نے گھر میں موجود تمام قیمتی سامان اور اناج کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا۔