کیسکو کا بجلی بلز نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ

کیسکو کا بجلی بلز نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ

 کیسکوترجمان کے مطابق بقایاجات کے حامل تمام صوبائی، وفاقی اوردیگرسرکاری و گھریلو،کمرشل نادہندگان کو بلوں کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جا ری ہیں صوبائی حکومت کے ذیلی محکموں کے ذمہ مارچ 2026تک مجموعی بقایاجات تقریباً47ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای کے ذمہ22727ملین روپے، محکمہ پولیس کے ذمہ 1531ملین روپے واجب الاداہیں، لوکل باڈیز کے ذمہ 3239ملین روپے، سکول اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 9400ملین روپے اور محکمہ لوکل باڈیز 3356ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔

اِسی طرح ڈپٹی کمشنرز دفاتر 1359ملین روپے، محکمہ صحت 4162 ملین روپے، لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ کے ذمہ 454 ملین روپے کے بقایاجات ہیں، محکمہ جیل خانہ جات 1531ملین روپے، محکمہ واسا 267 ملین روپے جبکہ ایگریکلچر اینڈ کوآپریٹو 545 ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔

کیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ذیلی محکموں کے ذمہ مجموعی طور پر تقریباً3 ارب 12کروڑ روپے کے بقایاجات واجبات الادا ہیں، محکمہ پورٹس اینڈشپنگ کے ذمہ 54 ملین روپے، الیکشن کمیشن کے ذمہ 18ملین روپے جبکہ محکمہ پوسٹل سروسز 118ملین روپے بقایاجات ہییں۔

دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ منسٹری انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ 30ملین روپے، یونیورسٹی آف بلوچستان 55ملین روپے، آئی ٹی اینڈٹیلی کمیونیکیشن 126ملین روپے کے بقایاجات ہیں۔