حلقہ جی بی اے-12 شگر میں انتخابی دنگل سج گیا 10 امیدوار مدمقابل

حلقہ جی بی اے-12 شگر میں انتخابی دنگل سج گیا 10 امیدوار مدمقابل

ریٹرننگ آفیسر شگر نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ اعظم خان دو تلواروں کے نشان پر انتخاب لڑیں گے، پیپلز پارٹی کے عمران ندیم تیر، مسلم لیگ ن کے محمد طاہر شگری شیر کے نشان پر قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

اِسی طرح آزاد امیدوار حسن شگری کو میڈل ، مجلس وحدت مسلمین کے محمد سعید خیمہ اور آزاد امیدوار عابد علی سورج مکھی جبکہ مہدی علی پنسل کے نشان پر بطور امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے حلقہ جی بی اے-12 شگر میں پولنگ 7 جون 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی ، دوسری جانب انتخابی مہم میں تیزی، سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔