علاقائی
خلاصہ
- گلگت بلتستان: (دنیا نیوز) گلگت الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات 7 جون کو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں 7 جون بروز اتوار کو پولنگ ڈے مقرر کیا ہے۔
اس سے قبل دو مرتبہ انتخابات کہ تاریخ میں ردوبدل کی گئی تھی، جنرل انتخابات کے حوالے سے تمام تیارہاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے تمام سیاسی پارٹیاں تذبذب کا شکار تھیں۔