علاقائی
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں نہر میں چار سالہ بچہ ڈوب گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نواب پورہ کے قریب پیش آیا جہاں فیملی نہر میں نہانے گئی تھی کہ بچہ ڈوب گیا، غوطہ خور ٹیم نے چار سالہ بچے کو نہر سے نکال لیا۔
دوسری جانب بچے کو تشویش ناک حالت میں سی پی آر کرتے ہوئے سروسز ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے لائن سرچ آپریشن کے ذریعے بچے تک رسائی حاصل کی۔