علاقائی
خلاصہ
- ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) واربرٹن روڈ جسلانی موڑ کے قریب ایک مزدور اینٹوں کی بھٹی میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور کام کے دوران اچانک اینٹیں بنانے والی آگ کی بھٹی میں گر کر شدید جھلس گیا، آگ کی بھٹی میں گرنے کے باعث مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔