علاقائی
خلاصہ
- گمبٹ: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 خیرپور 5 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق انتخاب 16 اگست کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 سے 10 جولائی تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق یہ نشست مرحوم نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر اب ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔