علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقے ایف 10 میں نوجوان نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق نوجوان صفی اللہ نے گاڑی میں خود کو گولی ماری، نوجوان کا تعلق سندھ سے تھا، جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ نوجوان کے پاس سے اسلحہ لائسنس، موبائل فون اور دیگر دستاویزات ملی ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔