علاقائی
خلاصہ
- فیصل آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ورثا کے مطابق غلام محمد آباد ڈوگر چوک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
دوسری جانب ورثا نے الزام عائد کیا کہ کمسن سہیل کھیلتے ہوئے اس وقت نالے میں گر گیا جب وہاں صفائی کے لیے ہٹائی گئی سلیب دوبارہ اپنی جگہ نصب نہیں کی گئی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ واسا نے صفائی کے دوران نالے کی سلیبیں اٹھائی تھیں لیکن بعد ازاں انہیں واپس نہیں رکھا گیا جس کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
مزید برآں حادثے کے نتیجے میں 8 سالہ سہیل گندے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جب کہ اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور کھلے نالوں کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔