حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر کی 39 روزہ ہڑتال مؤخر

حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر کی 39 روزہ ہڑتال مؤخر

وائی ڈی اے کے مطابق امن و امان کی مخدوش صورتحال اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ ہڑتال سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف گزشتہ 39 روز سے جاری تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شامل تھے جنہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں سے مذاکرات کیے۔

مزید برآں وائی ڈی اے نے اعلان کیا ہے کہ کل سے بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت تمام طبی سہولیات معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔