کوئٹہ میں واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ میں واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا غیر معینہ مدت  تک  ہڑتال کا اعلان

ایسوسی ایشن کے صدر جمیل اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانی کی فراہمی کے لیے باقاعدہ این او سی جاری کرتی ہے، تاہم این او سی کے باوجود پولیس اور ضلعی انتظامیہ بلاجواز تنگ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس روزانہ 5 ہزار سے 15 ہزار روپے تک کے چالان کر رہی ہے، جبکہ انہیں نہ مفت بجلی دی جاتی ہے اور نہ ہی بجلی کے فی یونٹ پر کوئی سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔

جمیل اچکزئی کا کہنا تھا کہ واٹر ٹینکر مالکان نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری سے اپنا سیٹ اپ قائم کیا ہے، مگر محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے نافذ مانیٹرنگ سسٹم کی وجہ سے کاروبار چلانا مزید مشکل ہو گیا ہے۔

مزید برآں انہوں نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی ۔