علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی سندھ دھرتی کی پہچان اور برصغیر کی عظیم روحانی شخصیت ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنی تعلیمات اور شاعری کے ذریعے امن، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔
ان کی تعلیمات آج بھی معاشرے کے لیے مشعل راہ ہیں اور لوگوں کو باہمی احترام، رواداری اور اخوت کا پیغام دیتی ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام دلوں کو جوڑنے اور انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ ہے جبکہ "شاہ جو رسالو" پوری دنیا کے لیے ایک انمول ادبی اور روحانی تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی تعلیمات پر عمل کر کے ایک پرامن، متحد اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔