آئیسکو ریجن میں 300 میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال، لوڈ مینجمنٹ جاری

آئیسکو ریجن میں 300 میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال، لوڈ مینجمنٹ جاری

آئیسکو کے مطابق طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی مطلوبہ مقدار میں بجلی فراہم کی جائے گی، صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب آئیسکو انتظامیہ نے لوڈ مینجمنٹ سے ہونے والی پریشانی پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق کر دی جائے گی۔