علاقائی
خلاصہ
- اوکاڑہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جب کہ نومولود معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اڈہ کلاسن حمید کے علاقے میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں 26 سالہ خاتون نادیہ زوجہ اظہر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں، حادثے کے دوران خاتون کا 6 ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
دوسری جانب حکام نے مزید کہا کہ زخمی بچے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں مکمل کرتے ہوئے ضروری قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔