منڈی بہاؤالدین: بااثر شخص نے معمولی تنازع پر 10 سالہ بچہ قتل کر دیا

منڈی بہاؤالدین: بااثر شخص نے معمولی تنازع پر 10 سالہ بچہ قتل کر دیا

أأترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکے یاسر خان کو دھان کی فصل خراب کرنے کے الزام پر تشدد کا نشانہ بنایا، مقتول کے والد شاہد عمران کی درخواست پر تھانہ ملکوال میں ملزم عین گوندل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے تاہم گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ 10 سالہ بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔