بھیرہ کے نالہ میں 6 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق، لاش نکال لی گئی

بھیرہ کے نالہ میں 6 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق، لاش نکال لی گئی

 ریسکیو 1122 کے مطابق سیم نالہ میں چار بچے نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے، بچوں کو ڈوبتا دیکھ کر ایک شخص نے نالے میں چھلانگ لگائی اور تین بچوں کو بحفاظت زندہ نکال لیا، تاہم 6 سالہ علی حسنین  کو نہ بچایا جا سکا۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے علی حسنین کی لاش نکال لی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

علاوہ ازیں اہل علاقہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے علی حسنین کے والد غلام حیدر پہلوان فنِ پہلوانی میں ملک اور بیرونِ ملک متعدد گولڈ سمیت دیگر میڈلز حاصل کرچکے ہیں۔