قصور: مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

قصور: مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رات 12 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا، مکان کا بوسیدہ حصہ زمین بوس ہونے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دب گئے، 38سالہ مافیا کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 40 سالہ حنیف، 7 سالہ ابوبکر اور 4 سالہ فاطمہ شامل ہیں۔