علاقائی
خلاصہ
- قصور:( دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے قصور میں بارش کے پانی سے بھرے جوہڑ نے ایک اور معصوم کی جان لے لی۔
اہل علاقہ کے مطابق 7 سالہ بابر بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے جوہڑ میں جاگرا اور ڈوب گیا، بیٹے کو ڈوبتا دیکھ کر والد نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود افراد نے والد کو بحفاظت باہر نکال لیا، جبکہ 7 سالہ بابر کو نہ بچایا جا سکا۔
اہل علاقہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے پانی سے بھرے خطرناک جوہڑوں اور گڑھوں کی فوری نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔