جھنڈ روڈ پر ویگن کی سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق

جھنڈ روڈ پر ویگن کی سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہاٹ روڈ پر جنڈ پھاٹک کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش جہاں ویگن کی سڑک کنارے کھڑی کار کو پیچھے سے ٹکر سے ماں بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال جنڈ منتقل کردیا۔

دوسری جانب ریسکیو حکام  کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ حادثے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے  کارروائی جاری ہے۔