کاہنہ: بجلی کی ٹوٹی تار نے 6 سالہ بچے کی جان لے لی

کاہنہ: بجلی کی ٹوٹی تار نے 6 سالہ بچے کی جان لے لی

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت علی حسن ولد اعظم کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 6 سال ہے، جو علاقے میں گری ہوئی 11 کے وی بجلی کی تار کی زد میں آ گیا۔

کرنٹ لگنے کے نتیجے میں علی حسن نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی تار ٹوٹ کر نیچے گری ہوئی تھی، جس کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا۔