علاقائی
خلاصہ
- دنیاپور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے تیز رفتار موٹر سائیکل خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی ہو گئے۔
دنیاپور کے علاقے اڈا ذخیرہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گھر کی دیوار سے جا ٹکرائی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 سالہ بچہ اور اس کا نانا جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 سالہ بچے اور ایک خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لینے کے ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال دنیاپور منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی جب کہ واقعے کی مزید تفصیلات اور حادثے کی وجوہات سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔