ٹوبہ ٹیک سنگھ: موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی میں تصادم سے خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی میں تصادم سے خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب چک نمبر 337 گ ب کے نزدیک موٹر سائیکل اور چارہ لدی گدھا ریڑھی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر تین افراد سوار تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 60 سالہ جینا بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 65 سالہ امین اور 5 سالہ افنان شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق خاتون کی میت بھی ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی، حادثے کے واقعے کی مزید کارروائی جاری ہے۔