علاقائی
خلاصہ
- جیکب آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کے خلاف بولان محلہ کے مکینوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کی۔
مظاہرین نے قومی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر نذر آتش کیے اور سیپکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سٹی 4 فیڈر پر بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گھریلو زندگی اجیرن ہوچکی ہے، خصوصاً رات کے اوقات میں بجلی کی عدم فراہمی سے شہری شدید مشکلات اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا فوری نوٹس لیا جائے اور سٹی 4 فیڈر پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کی جائے۔