علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بدترین ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کو ٹریفک میں پھنسانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن حکام کو فوری طور پر شکایات دور کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی مسائل کو فوری حل کیا جائے، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سڑکیں فوری کلیئر کرائے۔
انہوں نے شارع فیصل، کارساز اور ڈرگ روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی ہدایت کردی۔