علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی نئی فوٹیج سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کو 9 روز گزر گئے، لیکن پولیس کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہ آسکا، نئی فوٹیج میں پولیس نوجوان کو گھسیٹتے ہوئے لے جاتی دکھائی دیتی ہے، ویڈیو میں موقع پر سرکاری ڈالا بھی موجود دیکھا جا سکتا ہے۔
یہاں یہ سوالات ابھی تک حل طلب ہیں کہ پولیس کو وہاں کس نے بلایا؟ موقع پر موجود سرکاری ڈالا کس کا تھا؟ پولیس افسران ان سوالات کے سامنے بالکل خاموش ہیں، علاقہ مکینوں کا بھی کہنا ہے کہ یہ واقعہ 9 روز قبل پیش آیا تھا۔
نئی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس کے کردار پر مزید سوالات اٹھ گئے ہیں، پولیس کی موجودگی اور سرکاری گاڑی کے استعمال کی تفصیلات تاحال سامنے نہ آسکیں، خیابانِ بخاری میں پیش آئے اس واقعے کے اصل حقائق ابھی بھی پردہ راز میں ہیں۔