لاہور میں ہاسٹل کی بالائی منزل سے گر کر نوجوان جاں بحق

لاہور میں ہاسٹل کی بالائی منزل سے گر کر نوجوان جاں بحق

پولیس کے مطابق واقعہ نواب ٹاؤن کے علاقے الحمرا ٹاؤن میں پیش آیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت مغیث اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ابتدائی بیان میں ہاسٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نوجوان بالائی منزل کی بالکونی سے اچانک نیچے گر گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

دوسری جانب پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے لاش مردہ خانے منتقل کردی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اتفاقیہ حادثہ، خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔