علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) نواحی علاقے مولاں والا گلہ کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے محنت کش شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیم نے لاش ہسپتال منتقل کر دی، جاں بحق ہونے والے محنت کش کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔