مبینہ تشدد سے ناران میں دو کمسن لڑکے جاں بحق

مبینہ تشدد سے ناران میں دو کمسن لڑکے جاں بحق

پولیس کے مطابق دو خاندانوں میں تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران مبینہ مارپیٹ سے لڑکوں کی ہلاکت ہوئی، جاں بحق لڑکوں کی شناخت 12 سالہ رشید اور 14 سالہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں، پولیس حکام کے مطابق مبینہ واقعے میں ملوث افراد موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔