کراچی: سوک سینٹر کے قریب پلاٹ میں کھڑے پانی میں ڈوب کر 12 سالہ لڑکا جاں بحق

کراچی: سوک سینٹر کے قریب پلاٹ میں کھڑے پانی میں ڈوب کر 12 سالہ لڑکا جاں بحق

ذرائع کے مطابق غوطہ خوروں نے لاش نکال لی، بڑے رقبے کے پلاٹ میں پانی جمع تھا، ریسکیو حکام کے مطابق 3 دوست شام کو پانی میں نہانے کیلئے آئے تھے۔

نہانے والوں میں سے 2 دوست پانی سے نکل آئے جبکہ تیسرا ڈوب گیا، دوستوں نے ڈر کے مارے اس وقت کسی کو نہیں بتایا، بعد میں اہلخانہ کو واقعے سے آگاہ کیا، پلاٹ میں کھڑا پانی 30 فٹ سے زائد گہرا ہوگا۔