رحیم یار خان: ٹرک کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق، 3 بچے زخمی

رحیم یار خان: ٹرک کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق، 3 بچے زخمی

افسوسناک حادثہ ظاہر پیر کےقریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر پر دم توڑ گئے جبکہ تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔