گوجرانوالہ میں فیکٹری کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

گوجرانوالہ میں  فیکٹری کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

گوجرانوالہ: شیخوپورہ روڈ کے قریب فیکٹری کے گودام کی چھت کا کچھ حصہ اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ملبے تلے دب گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ ہٹانے کے لیے امدادی کارروائی شروع کی اور آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے 30 سالہ گلزار کو نکال لیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے لاش کو ملبے سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔