نواب شاہ میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی

نواب شاہ میں  تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی

عینی شاہدین کے مطابق سکرنڈ کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر نے مخالف سمت میں آنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ ہو گیا۔

دوسری جانب حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی لاش تحصیل ہسپتال منتقل کردی۔

مزید برآں پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور  واقعے کی مزید تفتیش  کے لیے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی۔