کراچی: وزیرِ داخلہ سندھ کے مختلف تھانوں کے اچانک دورے، 3 ایس ایچ اوز معطل

کراچی: وزیرِ داخلہ سندھ کے مختلف تھانوں کے اچانک دورے، 3 ایس ایچ اوز معطل

شاہراہ فیصل تھانے کے تمام اسٹاف کو بھی معطل کر دیا گیا، فیروزآباد تھانے میں بغیر وردی موجود عملہ بھی معطل کر دیا گیا، وزیر داخلہ نے تھانوں میں موجود شہریوں سے مشکلات پوچھیں اور فوری حل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے مختلف مقدمات میں قید افراد سے پولیس کے رویے اور دیگر امور پر بھی بات کی، اور کہا کہ دوبارہ تھانوں کا دورہ کروں گا، کوئی چھوٹا منشی، بڑا منشی نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو وردی پہن کر ڈیوٹی انجام دینا ہوگی، پولیس کا کام عوام کی خدمت اور تحفظ ہے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔