راول ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

راول ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے نوجوانوں میں سے ایک کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم دوسرے نوجوان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت احتشام کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔