راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل ویز کل 31 اگست کو صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔

انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کے دوران ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ سپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ اداروں کو ضروری حفاظتی اور احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سپل ویز کھولے جانے کے دوران ندی نالوں، برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔