علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث سپل ویز 26 اگست کو صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کے دوران ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں گے تاکہ ممکنہ خطرات سے شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سپل ویز کھولے جانے کے دوران ندی نالوں، برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔