خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب

خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب

 ڈپٹی کمشنر کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو 20 ستمبر کو اغوا کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کو ایک پرائیویٹ گاڑی میں کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے تین دیگر افراد کے ہمراہ اغوا کیا گیا تھا، دیگر افراد میں ان کا ڈرائیور اور ذاتی محافظ بھی شامل تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور اور ذاتی محافظ کو اغوا کے تین روز بعد رہا کردیا گیا تھا۔