رشتے کے تنازع پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

رشتے کے تنازع پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

اہل علاقہ کے مطابق ملزم نعمان نے گھر میں گھس کر 22 سالہ عتیقہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، بعدازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔