علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ملیر اسٹیل ٹاؤن میں اغوا کے بعد قتل کیے گئے نوجوان زین العابدین کی لاش برآمد کر لی گئی، گرفتار دو ملزمان کی نشاندہی پر سومار گوٹھ کے جنگل ایریا سے لاش ملی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتول کا کزن اور اس کا دوست شامل ہیں، ملزمان نے نوجوان کو اغوا کے چند گھنٹوں بعد ہی قتل کر دیا تھا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ مقتول اور ایک ملزم کے پاس ایک دوسرے کی نازیبا ویڈیوز موجود تھیں، ویڈیو میں مقتول اور ملزم ایک لڑکی کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود ہیں، ویڈیو ہی قتل کی وجہ بنی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واقعے کو اغوا برائے تاوان کا رنگ دینے کی کوشش کی، نوجوان کو قتل کرنے کے بعد مزید تاوان کا مطالبہ کرنے کے لیے اس کا ہاتھ کاٹ کر مقتول کے گھر کے باہر پھینک دیا تھا۔
پولیس کے مطابق مغوی کے والد نے پانچ لاکھ روپے تاوان بھی ادا کر دیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔