علاقائی
خلاصہ
- پاکپتن: (دنیا نیوز) چک 20 ایس پی میں گرلز ہائی اسکول جانے والی طالبات کو ٹوٹی پلی اور سیوریج کے گندے پانی کے باعث آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سکول جانے والے راستے پر خستہ حال پلی ٹوٹنے کے باعث سیوریج کا گندا پانی سڑک پر جمع ہو گیا ہے، جس سے طالبات اور راہگیروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق پلی کی مرمت نہ ہونے کے باعث مشکلات برقرار ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوٹی پلی کی فوری مرمت کی جائے اور گندے پانی کی نکاسی کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔
اہل علاقہ نے طالبات کی سہولت کے لیے اسکول جانے والے راستے کو محفوظ بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔