خاتون کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق، ملزم گرفتار

خاتون کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق، ملزم گرفتار

اہل خانہ کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ زینب رفاقت نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے وہاں ملازمت کر رہی تھی، گھر کی مالکن نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرکے ان کی بچی کو مار دیا۔

پولیس کے مطابق زینب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔