لاہور پولیس کا گودام پر چھاپہ، 6 ہزار پتنگیں، ڈوریں برآمد، 5 ملزم گرفتار

لاہور پولیس کا گودام پر چھاپہ، 6 ہزار پتنگیں، ڈوریں برآمد، 5 ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر شاہ دی کھوئی کے قریب واقع گودام میں چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عمر، سیف اللہ، حسن، فخر اور فہیم کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 ہزار پتنگیں اور 300 چرخیاں برآمد کی گئیں، ملزمان بغیر کسی اجازت نامے اور لائسنس کے پتنگیں اور قاتل ڈوریں فروخت کرنے کیلئے ذخیرہ کر رہے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان عمر، سیف اللہ، حسن، فخر اور فہیم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔