رائیونڈ میں ٹرین کی زد میں آکر جواں سالہ خاتون جاں بحق

رائیونڈ میں ٹرین کی زد میں آکر جواں سالہ خاتون جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت عمارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو ایک اکیڈمی میں تدریس کے فرائض انجام دیتی تھیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارہ بی بی اکیڈمی سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ اس دوران ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خاتون ریلوے پھاٹک عبور کر رہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا، واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد خاتون کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔