علاقائی
خلاصہ
- ملتان: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ملتان میں ٹرین کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد ریلوے ٹریک کے قریب بیٹھے ہوئے تھے، ایک ٹرین گزرنے کے بعد دونوں وہیں بیٹھے رہے اور ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی، اسی دوران دوسری ٹرین آ گئی، جس کی آواز نہ سن پانے کے باعث دونوں ٹرین کی زد میں آ گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی جائے حادثے پر پہنچ گئے جنہوں نے دونوں افراد کی لاشیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیں۔
حادثے میں جاں بحق 22سالہ محمد ندیم کا تعلق ضلع پاکپتن سے ہے جب کہ عبدالرحمان بستی خد اداد وارڈ نمبر 10 کا رہائشی ہے جن کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔