شہدادکوٹ میں ٹریفک حادثہ، دو نوجوان جاں بحق، تین افراد زخمی

شہدادکوٹ میں ٹریفک حادثہ، دو نوجوان جاں بحق، تین افراد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے  مخالف سمت میں آنے والے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15 سالہ اللہ ڈنو اور 22 سالہ مدثر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں نوجوان شہر سے واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ  حادثے کا شکار ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں  اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج و معالجہ جاری ہے۔